حالیہ بارشوں سے عوام کے لاکھوں کے مالی نقصانات و فصلیں تباہ

0
0

تخمینہ لگا کر جلد امداد فراہم کی جائے جبکہ سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں:ریاض بشیر ناز
تنویر چوہدری

پونچھ؍؍ ریاست بھر میں گزشتہ دنوں ہوئی لگاتار طوفانی بارشوں میں ہوئے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج کانگریس سینئر لیڈر چوہدری ریاض بشیر ناز نے یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ہوئی طوفانی بارشوں کے باعث ہوئے جانی نقصانات سمیت املاک کے نقصانات و لوگوں کے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں اور انہیں نقصانات متعلق تفصیلی جانکاری جلد فراہم کرنے کی ہدایات کریں تاکہ جن لوگوں کے نقصانات بارشوں کی وجہ سے ہوئے ہیں اور جو لوگ گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں ان کی جلد از جلد معاونت کی جا سکے۔ موصوف نے کہا کہ ریاست بھر کی طرح ضلع پونچھ میں بارشوں نے بہت نقصان کیے ہیں سڑکیں پسیاں گرنے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہیں جبکہ لوگوں کے مکانات بھی زمین بوس ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پونچھ میں ایک شخص ازجاں بھی ہوا ہے جبکہ لوگوں کے مال مویشی بھی زد میں آئے ہیں۔ موصوف نے کہا کہ وہ بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہیں کہ جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں ان کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد انہیں ریلیف فراہم کی جائے تاکہ عوام اپنے نقصانات کی بھرپائی کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا