چوہدری محمد شفیع کھٹانہ 37 سال کے بعد ملازمت سے سبکدوش

0
0

رانا ابرار چودھری

گاندربل؍؍سوموار 31 اگست کو ضلع پولیس گاندربل سے تعلق رکھنے والا سب انسپکٹر چوہدری محمد شفیع کھٹانہ ساکنہ چھترگل کنگن 37 سال محکمہ پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد باعزت آج ریٹائر ہو گئے۔کھٹانہ نہایت با اخلاق ملنسار اور شریف النفس انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت دل و جان سے کی ہے۔غریب پرور انسان ہیںپولیس تھانہ کنگن میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی۔جس میں موصوف کی عزت افزائی کی گئی اور بڑی عزت کے ساتھ گھر بابا ریشی چھترگل پہنچایا گیا۔جہاں پر علاقے کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔اور خواہش ظاہر کی کہ آئندہ بھی آپ علاقے کی خدمت کرتے رہیں گے۔آپ علاقے کی ایک مثالی شخصیت ہیں۔اور آپکا تعلق دینی و علمی گھرانے سے ہے۔کھٹانہ صاحب نے اپنے علاقے میں تعلیم عام کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا