چھترال میں یوتھ کا ایک اہم اجلاس

0
0

جلد ازجلد جموں وکشمیر بنک کی شاخ کھولنے کی مانگ
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویڑن مینڈھر کے گائوں چھترال میں معززین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مینڈھر ڈیولپمنٹ فور م کے صدر تنویر اقبال قریشی منعقد ہوا جس میں علاقے کے کئی مسائل پر تبادلہء خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنویر نے کہا کہ چھترال ایک نیابت کا درجہ رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں پر جموں و کشمیر بنک کی برانچ نہ ہونا اس غریب عوام کے لئے باعث تشویش بنا ہواہے ۔تنویر نے کہا کہ چھترال گائوں کو جموں و کشمیر بنک برانچ سخی میدان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ تنویر نے کہا کہ جموں وکشمیر بنک برانچ سخی میدان میں کوئی بھی کام کاج وقت پر نہ ہوتاہے جبکہ چھترال سے سخی میدان جانے میں تیس روپے کرایہ دینا پڑتاہے اور دوسری گاڑی کا بندوبست کرکے وہاں سے مینڈھر جانا پڑتا ہے اور وہاں سے دوبارہ چھترال کی گاڑی لینی پڑتی ہے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے محض ایک چھوٹے سے کام کیلئے پورا دن دھکے کھانے پڑتے ہیں اور پوار دن برباد ہوتاہے اجلاس میں شریک معززین علاقہ سے اپیل کی کہ جلداز جلد یہاں پر جموں وکشمیر بنک کی شاخ کھولی جائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی اتنی بڑی آبادی والا علاقہ بنک کی سہولت سے محروم ہے ۔چھترال کے ساتھ لگنے والے اور بہت سارے گائوں ہیں جنہیں اس شاخ کا فائدہ ہوسکتاہے۔ ان میں کالابن چھونگاں بھاٹی دار جگال چک بنولہ جگال لائی وغیرہ ہیں ۔تنویر قریشی نے کہا کہ میں لیفٹینٹ گورنر صاحب سے عوام کی طرف سے یہ اپیل کرتاہوں کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے عوام کی اس دیرینہ مانگ کو پورا کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا