تحصیل درابشالہ کی متعدد پنچایتوں میں فوج نے چلائی بیداری مہم

0
0

کووڈ۔19 سے محفوظ رہنے طریقہ کار بتانے کے ساتھ ساتھ سینیٹائز، اور ماسک کیے تقسیم
محمد اشفاق

درابشالہ؍؍تحصیل درابشالہ کی پنچایت ٹٹانی میں فوج کی 26 ویں بٹالین نے بیداری مہم چلا کر عوام کو کووڈ-19 سے بچائو کے طریقوں سے باخبر کیا اور ساتھ میں سینیٹائز، ماسک، اور ڈٹول وغیرہ کی کٹس بھی تقسیم کیں۔اس موقعے پر 26 راشٹریہ رائفلز کے سی او، کے علاوہ نائب تحصیلدار ہیڈ کوارٹر درابشالہ، محمد احسان زرگر، سرپنچ پنچائت ٹٹانی رفیقہ بیگم، پنچ رفتہ بیگم ، سماجی کارکنان محمد اقبال وانی ،خورشید احمد لون اور اختر حسین لون بھی موجود تھے۔کمانڈنٹ آفیسر 26 آر آر نے بیداری مہیم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا اور جلد ہی اس سلسلے میں تحصیل درابشالہ کے متعدد دیہات میں اس قسم کے کیمپ منعقد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا