لازوال ڈیسک
اندروال ؍؍گوجر ایسوسیشن یوتھ اندروال کے صدرچودھری محمد سلیم ظہور اور نائب صدرچودھری محمد اسلم نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ بلاک درابشالہ کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کا حال احوال جانا۔ انہوں نے گھر گھر میں جا کر بارش متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے درابشالہ بلاک کے عوام کو یہ یقین دلایا کہ گوجر ایسوسیشن ہمیشہ غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے تیار ہے اور ان کے ہر دکھ اور مصیبت میں ہمیشہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ظہور نے بلاک درابشالہ کے کچھ گوجر قبیلوں سے بھی ملاقات کی جن کو شدید بارش بھاری، کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گوجر برادری کے لوگوں نے ظہور کو بتایا کہ ان کے مال مویشی کو کئی دنوں تک گاس چارہ نہیں ملا۔ اسی موقعے پر سلیم ظہور نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کشتواڑ و ڈی سی کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ بارش متاثرین اور گوجر قبیلوں کی مدد کی جائے۔