چین سے جھڑپ کی سچائی بتائیں مودی، راج ناتھ: کانگریس

0
0

نئی دہلی، 31 اگست (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سرحد پر چینی فوجیوں کی دراندازی اور جھڑپوں کی تازہ خبریں فکرمندی پیدا کرتی ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس معاملے میں سامنے آکر صورت حال سے ملک کو باخبر کرنا چاہئے کانگریس کے شعبہ میڈیا کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ہےکہ چین کی جانب سے آئے دن ہندوستان کی اقتدار اعلی پر حملہ کیا جارہاہے اور چینی دراندازی کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ چین کی طرف سے آئے دن ہندوستان کی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے اور ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کیا جارہا ہے لیکن مودی حکومت خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’وزارت دفاع کی آج جو پریس ریلیز آئی وہ چونکانے والی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے 29 اور 30 اگست کو چینی فوج نے ہندوستانی فوج سے جھڑپ کی اور ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کی ایک مرتبہ پھر کوشش کی گئی ہے۔ کبھی وادی گلوان میں 20-20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتیں، کبھی گوگرا اسپرنگ پر تو کبھی فنگر چار سے فنگر پانچ تک، پیانگونگ سو علاقے میں چینی قبضہ، اب یہ لداخ تک محدود نہیں رہا۔ اتراکھنڈ میں لوپلیکھ علاقے میں چینیوں کا اکٹھا ہونا اور اب ڈوکلام میں ڈوکا لا اور ناکو لا پاس کے اندر بھی جس طرح سے چینی میزائیلیں لگادی گئیں، اس سے یہ ہندوستان کو براہ راست خطرہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک کی فوجیں تو سرحد کی دفاع کررہی ہیں اور بے خوف ہوکر سینہ تانے کھڑی ہیں لیکن ملک کے وزیراعظم اور وزیر دفاع کہاں ہیں۔لال آنکھ دکھا کر وہ چین سے بات کب کریں گے اور اسے کب سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بتایا جانا چاہئے کہ مسٹرمودی چین سے لال آنکھ میں باتیں کب کریں گے، ملک کی سرزمین سے چینی قبضہ کب چھڑائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا