غیر منظم سیکٹر کی کمر توڑ کر حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا: راہل

0
0

نئی دہلی ، 31 اگست (یواین آئی ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو  کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے غیر منظم سیکٹر پر حملہ کرکے ملکی معیشت کو برباد کردیا  مسٹر گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ معیشت پر یہ حملہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والی ایک بڑی آبادی کو غلام بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر منظم سیکڑ ملک میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو روزگار فراہم کرتا ہے لیکن مودی سرکار روزگار پیدا کرنے والےسیکٹر کو جان بوجھ تبا ہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے اسے ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے لو گوں کو غلام بنانے کی کوشش ہے اور اس کی شناخت کر کے سب کو اس کے خلاف لڑنا پڑے گا ۔ ہندوستان کے تناظر میں غیر منظم شعبے کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے، انہوں نے 2008 کے زبردست معاشی طوفان کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس دور میں امریکہ ، جاپان ، چین سمیت پوری دنیا کے بینکوں میں گراوٹ آئی ،بند ہونے میں ایک کے بعد ایک کمپنیوں کی لائن لگ گئی، یورپ کے بینکوں کا برا حال ہو ا لیکن ہندوستان میں اس کساد بازاری کا اثر نہیں ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا