حکومت کے نئے قوانین ،جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں:ہرش دیو سنگھ

0
0

کہا اکثر اختیارات ایل جی کے پالے میں ڈالے گے ہیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین و سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نئے قوانین میں اراکین اسمبلی جموں و کشمیر ،لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت کے درمیان اختیارات کا جو بند و بست کیا گیا ہے وہ اراکین منتخبہ نمائندوں سے اختیارات کی اکثریت چھین کربے بنیاد بنا دے گا ۔موصوف نے کہا کہ اکثر اختیارات ایل جی کے پالے میں ڈالے گے ہیںاور جموں و کشمیر حکومت کے کام میں مرکز کی بھی خاصی مداخلت رہے گی ۔ہرش دیو نے کہا کہ نئے قوانین جمہوریت کا مذاق اڑ ا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا