لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ای ڈی آئی اور محنت و روزگارمحکمہ کی کافی ٹیبل کتب اجرا کی

0
0

30؍ستمبر 2020ء سے قبل جموںوکشمیر عمارتی و دیگر تعمیراتی کامگار بہبودی بورڈ کی جانب سے چلائی جارہی بہبودی سکیموں کو آن لائن دستیاب رکھنے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں راج بھون میں جے اینڈکے اَنٹرپرینور ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی )اورمحکمہ محنت روزگار کی دو کافی ٹیبل کتب جاری کی۔ا َس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار بھی موجودتھے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کمشنر محنت و روزگار کو 30؍ستمبر سے قبل تعمیراتی بہبودی بورڈ ( بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ) کی چلائی جارہی بہبودی سکیموں کو آن لائن دستیاب رکھنے اور باقی ماندہ تعمیراتی کامگاروں کی جاری رجسٹریشن میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے مستحقین کی جانکاری کے لئے جموںوکشمیر میں قائم 3000 کمیونٹی سروس سینٹروں میں مختلف سکیموں سے متعلق رہنماخطوط کو مشتہر کرنے کی ہدایت دی تاکہ لیبر ویلفیئر بورڈ کی چلائی جارہی بہبودی سکیموں کے فوائد جائز تعمیراتی کامگاروں تک پہنچ سکیں۔ تمام متعلقین کے مفادات کے تحفظ کے لئے لیبر اصلاحات کی مؤثر عمل آوری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے لیبر قوانین میں اِلتوأ میں پڑی ترامیم کو لاگو کرنے کے عمل میں سرعت لانے پر بھی زور دیا تاکہ جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میںتجارت آسان کرنے میں مزید بہتری لائی جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک فعال اور صحت مند صنعت کاری فضا قائم کرنے پر زور دیا اور ہر ضلع میں ایمپلائمنٹ ایکسچینجوںاور ڈی ای سی سی کو مزید فعال بنانے کی ہدایت دی۔کامگار طبقے کی بہبودی معاملات سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر نے کامگار طبقے کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے کہا بالخصوص موجودہ کووِڈ ۔19وَبائی صورتحال میں انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کو مختلف اِختراعی اِقدامات اُٹھا کر صنعت کاروں کی نئی نسل اورراغب کرنے کیلئے کہا تاکہ وہ جموںوکشمیر کے مختلف تعلیمی اِداروں میں درج نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بن سکے۔ لیفٹیننٹ گورنر کو کافی ٹیبل کتب کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کمشنر محنت و روزگار نے کہا کہ ان کتب میں محکمہ محنت و روزگاراور محکمہ ای ڈی آئی کی 2019-20ء کاکام کاج اور حصولیابیوں کے علاوہ کووِڈ ۔19لاک ڈاون کے دوران ان کی کارکردگی کی تفصیل درج ہے ۔محنت و روزگار کافی ٹیبل کتاب میں لیبر اصلاحات کو اُجاگر کیا گیا ہے جس میں مختلف لیبر قوانین اور قواعد وضوابط میں ترامیم اور 13آن لائن خدمات اور اِیز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں عوامی خدمات ضمانتی ایکٹ 2011کے تحت 26سکیمیں شامل ہیں اور جبکہ جے کے آئی ڈی آئی کی کافی ٹیبل کتاب میں جموںوکشمیرٹریٹری کے 50نوجوانوں کی لڑکوں اورلڑکیوں کی صنعت کاری کی طرف سفر کی تفصیل درج ہے ۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بورڈ کے تحت عمارتی اور تعمیراتی کامگاروں کے بورڈ میں اندراج کے لئے مشن موڈ پروجیکٹ پر بھی غور و خوض ہوا جس کے تحت چارلاکھ تعمیراتی کامگاروں کے کنبوں کو لایا جارہا ہے اور آمدن بخش روزگار خود قائم کرنے میں محکمہ کے کردار پر بھی غور و خوض ہوا ۔جو نرم شرائط پر قرضہ جات ایس سی ایس ، وائی ایل ایس ایس ، ڈبلیو ای پی، این ایم ڈی ایف سی جیسی سکیموں اور ای ڈی آئی ، ڈبلیو ڈی سی کے ذریعے فراہم کئے جاتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا