اقراء فائونڈیشن نے نیوکلر ٹیسٹ کے خلاف عالمی دن منایا

0
0

عالمی لیڈران اور امن پسند لوگوں سے امن قائم کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍اقراء فائونڈیشن نے نیوکلر ٹیسٹ کے خلاف عالمی دن منایا ۔اس موقع پر فائونڈیشن کے ممبران نے عالمی لیڈران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نیوکلر ٹیسٹوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔وہیں شبیر راتھر نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ این جی آئی ،سول سوسائٹی ممبران اور عالمی سطح پر امن پسند لوگ اپنی حکومتوں اور دیگر حکومتوں پر نیوکلر ٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہاتھ ملائیں تاکہ دنیا میں امن و سلامتی قائم ہو ۔انہوں جنوب مشرقی ایشیاء میں نیوکلر ہتھیاروں کی دوڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کہ امن و سلامتی کیلئے آگے آ کر دیرینہ مطالبات کا حل کیا جائے اور دنیا میں امن قائم رہ سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا