چار برسوں کے دوران زائد از دو ہزار پاکستانی بھارتی شہری بنے

0
0

رمن شرما کی طرف سے دائر کی گئی ایک آر ٹی آئی کے جواب میں وزارت داخلہ کاانکشاف
یواین آئی

جموں؍؍مرکزی وزارت امور داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران زائد از 2 ہزار 6 سو غیر ملکی باشندوں جن میں زائد از 2 ہزار پاکستانی باشندے شامل ہیں، کو بھارتی شہریت دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے جموں نیشن ایک کارکن رمن شرما کی طرف سے دائر کی گئی ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے: ‘یکم جنوری 2017 سے 3 اگست 2020 تک2 ہزار 6 سو 64 غیر ملکی باشندوں کو بھارت کی شہریت دی گئی ہے ان میں 2 ہزار 63 پاکستانی باشندے شامل ہیں۔ یہ شہریت دنیا کے 43 سے وابستہ باشندوں کو ملی ہے’۔وزارت امور داخلہ کی طرف سے ظاہر کئے گئے ڈاٹا میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد میں پاکستانی باشندوں نے بھارتی شہریت کے لئے درخواستیں جمع کی ہیں۔ڈاٹا کے مطابق درخواست جمع کرنے والوں میں سے 77 فیصد پاکستانی ہیں اور سال رواں کے دوران328 پاکستانی، 3 بنگلہ دیشی اور ایک افغانی باشندے کو بھارت کی شہریت ملی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سال 2011 سے سال 2016 کے دوران 5 ہزار 4 سو 77 باشندوں کو بھارتی شہریت ملی تھی جن میں 2 یزار 1 سو 57 پاکستانی باشندے شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا