سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی کورونا سے موت واقع

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعرات کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار کورونا میں مبتلا ہونے سے از جان ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والا ایک سی آر پی ایف جوان جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا کورنٹائن میں تھا کہ جمعرات کی صبح اس کی حالت بگڑ گئی جس کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ متوفی جوان کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وبا میں مبتلا ہو کر از جان ہونے والوں کی تعداد چھ سو کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد میں بھی روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ادھر انتظامیہ نے وادی میں لاک ڈاؤن میں نرمی لائی ہے جبکہ عبادت گاہوں کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا