’یہ محض ایک فُٹ بال سٹیڈیم ہے‘

0
0

جموں و کشمیر میں صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں: جی اے میر
یواین آئی

سرینگر؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک فٹ بال سٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے جہاں صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی براہ راست حکمرانی کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے۔ جی اے میر نے جمعرات کو یہاں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘جموں و کشمیر میں پچھلے ساڑھے بارہ ماہ سے ناگفتہ بہ حالات بنے ہوئے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ بالخصوص اہلیان کشمیر لاک ڈائون اور کریک ڈائون میں پھنسے ہوئے ہیں’۔ انہوں نے کہا: ‘شعبہ تعلیم جو کسی بھی ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، بالکل تہس نہس ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے’۔ جی اے میر نے لیفٹیننٹ گورنر کی تبدیلی کا براہ راست تذکرہ نہ کرتے ہوئے کہا: ‘جموں و کشمیر کو ایک فٹ بال سٹیڈیم بنایا گیا ہے۔ یہاں صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ پریشان حال ہیں’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کے ہر ایک شعبے کو تاریکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ دلی سے جو راست حکمرانی کی جا رہی ہے اس کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا