خواص سڑک دوسرے روز بھی آمدورفت کے لئے بند خستہ حال سڑک پر انسانی جانوں کو خطرہ

0
0

عوام پریشان حال ،اب حکومت کے خزانے ہی بند ہوگئے ہیں ہم خود بے بس و مجبور : اے ای ای
دلشاد احمد چوہدری
کوٹرنکہ؍؍ پچاس سالوں سے تشنہء تکمیل خواص تا کوٹرنکہ سڑک ساٹھ ہزار کی آبادی لئے مصیبت کا باعث۔بنی ہوئی ہے ۔محکمہ کے اعلیٰ افسران نے بھی بے بسی اور مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس سڑک کے لئے خزانہ عامرہ خالی ہو چکا ہے 72کروڑ میں سے صرف بارہ کروڑ روپے محکمہ کے کو ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواص کی عوام خواص تا کوٹرنکہ کی سڑک کی بدحالی کو لے کر غصے میں ہے ۔خواص کے سرپنچ گیان چند شرما نے سرکاری حکمرانوں کو خوب للکارا اور کہا کہ خواص کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی تمام تر حدیں پار ہوچکی ہیں ۔اور انتظامیہ بدہظمی کی شکار ہو گئی ہے گونگی بہری گورنر انتظامیہ کے کان میں جوں تک رنگتی ہے۔ سرپنچ گیان چند شرما نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خواص تا کوٹرنکہ کی سڑک کھنڈارات میں تبدیل ہو گئی ہے فور اس سڑک کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے ۔ بصورت دیگر اعلیٰ پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا