کشمیرمیں پہلی مرتبہ’’ ریجیڈ کنکریٹ پیومٹ‘‘ ٹیکنالوجی پہ کام شروع

0
0

ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ کی موجودگی میں جے اینڈ کے ای آر اے کی جانب سے سول سیکرٹریٹ ۔ رام باغ سڑک پر 9.67کروڑ روپے کی لاگت سے کام کاآغاز
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں وکشمیر اِقتصادی تعمیر نو ایجنسی نے آج سول سیکرٹریٹ سے رامباغ چوک سڑک تک 9.16کروڑ روپے کی لاگت سی’’ریجیڈ کنکریٹ پیومنٹ‘‘ پر کام شروع کیا۔اِس ذیلی پروجیکٹ پر کام عالمی بینک کی معاونت والے جے ٹی ایف آر پی پر آج چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے کے ای آر اے / جے ٹی ایف آر پی ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ کی موجودگی میں شروع کیا گیا۔ڈائریکٹر کشمیر جے کے ای آر اے نے سی ای او جے کے ای آر اے /جے ٹی ایف آر پی کو جانکاری دی کہ 1.9کلو میٹر طویل حصے کی تجدید اندرا گاندھی سڑک کے حساس حصوں کو سیلابی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکے اور اس کے لئے روایتی لچکدار پیومنٹ کی جگہ ریجیڈ کنکریٹ پیومنٹ ٹیکنالوجی عمل میں لائی جارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک کے اس حصے کو 9.16کروڑ روپے کی لاگت سے مستحکم بنایا جارہا ہے اور اس کے لئے جی ایس بی ، ڈی ایل سی او رپی کیو سی یہ تین تہیں چڑھائی جارہی ہیں۔پروجیکٹ 12ماہ کی مدت کے اندرمکمل ہوگا او راس سے سڑک کے دونوں اطراف میں رہنے والے علاقوں بشمول رام باغ،سولنہ ، آلوچی باغ، تُلسی باغ، حضوری باغ ، مگھر مل باغ، سرائے باالا ، شہید گنج، مہاراجہ بازار، نٹی پورہ ، بخشی سٹیڈیم بٹہ مالو میں رہنے والے ہزار لوگ مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید نے سری نگر میں اندراگاندھی سڑک کے پیر باغ ہمہامہ میں 1.49کلومیٹر پیرباغ سے ہمہامہ مسافت ریجیڈ کنکریٹ پیومنٹ کے کام کا بھی معائینہ کیا۔ ڈائریکٹر نے انہیں بتایا کہ اس سڑک کے اس حصے پر کام جاری ہے او راب تک500میٹر سڑک کے حصے پر کام مکمل کیا جاچکا ہے۔واضح ہے کہ جموںوکشمیر میں پہلی بار ریجیڈ کنکریٹ پیومنٹ ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جارہی ہے تاکہ تیز بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے سڑکوں کو ہونے والے نقصان کے لئے طویل مدتی حفاطت یقینی بنائی جاسکے۔اسی طرح ڈاون ٹاون سری نگر میں مشرقی فور شور سڑک کے گرد براری نمبل آب گاہ کے ارد گرد سڑک کی بھی تجدید و مرمت ریجیڈ کنکریکٹ پیومنٹ ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جارہی ہے۔سی ای او ای آر اے نے متعلقہ انجینئروں کو سڑک کے دیگر ذیلی پروجیکٹوںپر کام شروع کرنے کے لئے لازمی کارروائی مکمل کریں۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو زیر تعمیر کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کرکے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔واضح ہے کہ جے کے ای آر اے جے ٹی ایف آر پی کے تحت کشمیر میں دیگر اہم سڑکو ں کی توسیع وتجدید کا کام ہاتھ میں لے رہا ہے جن میںکدلہ بل ۔ لسجن، پانپور ۔پلوامہ سڑک ، ہمرے۔سلطان پورہ ، نوگام سے سمبل پل، شادی پورہ ۔خان پٹھ سمبل سڑک، حاجن اجس سڑک سادہ نارہ ، رام باغ۔سول سیکرٹریٹ سڑک ، مشرقی فور شور ، پیر باغ سے ہمہامہ ، پارم پور۔ سویہ بگ ، سنگم ۔ کھڈونی سڑک، بجبہاڑہ سے کارہ ہامہ قومی شاہراہ براستہ کترہ ٹینگ سڑکوں کی توسیع و تجدید 270کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کر رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا