حکومت نے بیک ٹو ولیج کاموں کو مشتہر کیا ، عوام سے آراء طلب کی

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں کشمیر حکومت نے پہلی مرتبہ بیک ٹو ولیج کاموں کو مشتہر کیا ۔ 2019-20 مالی سال کے دوران 1930 مکمل کئے گئے پروجیکٹوں کو حال ہی میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی ای بُک میں مشتہر کیا گیا ۔ اس قدم کا مقصد سرکاری محکموں کی جانب سے اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی لانا ہے ۔ ای بُک میں گذشتہ سال مکمل کئے گئے بیک ٹو ولیج کاموں کی تصاویر اور دیگر تفصیلات درج ہیں اور اس کا اجراء عوام کی رائے جاننے کیلئے کیا گیا ۔ محکمہ خزانہ نے عوام کی شکایات اور آراء موصول کرنے کیلئے ایک افسر بھی نامزد کیا ہے اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت مکمل کئے گئے کاموں سے متعلق کوئی بھی شکائت اب ڈائریکٹر ایکسپنڈیچرڈویژن1 اجے کمار شرما کو directorarea/[email protected] پر بھیج سکتے ہیں ۔ حکومت عوام سے آراء طلب کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ انہیں اپنے علاقوں کے ترقیاتی عمل میں عملی طور شامل کیا جا سکے ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنروں کو بھی محکمہ خزانہ کو اپنے متعلقہ ویب سائیٹوں پر اُن کے اضلاع سے متعلق ای بُک کے حصوں کو مشتہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تک رسائی حاصل ہو سکے ۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران فوری نوعیت کی عوامی مانگوں کو پورا کرنے کیلئے اضلاع کے حق میں 3 سے 5 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی گئی تھی اور پروگرام کو شروع کرنے کے پہلے سال کے دوران ہی 1930 پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں جن کی تصاویر ای بُک میں جاری کی گئی ہیں ۔ کتاب میں مزید دکھایا گیا ہے کہ پروگرام کے دائرے میں 4621 پنچائتوں کے 5517 دیہات لائے گئے ، 4189 افسران نے دو ہفتوں میں پنچائتوں کا دورہ کیا اور ہر افسر نے متعلقہ پنچائت میں کم سے کم ایک رات گذاری ۔ پروگرام میں 26000 پنچائتی راج اداروں کے نمائندگان اور 1562155 لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی ۔ کتاب میں مزید بتایا گیا ہے کہ 4100 کاموں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 1930 کام 4900.98 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا