امن و امان کو بہر صورت قائم رکھا جائے

0
0

توہین ِرسالت کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دی جائے : تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ
لازوال ڈیسک

پونچھ ؍؍تنظیم علما اہل سنت والجماعت پونچھ نے اپنے سہ ماہی اجلاس کے انعقاد کے موقعہ پر تنظیم کے انتطامی امور کے حوالے سے اہم معاملات پر گفت و شنید کی گئی۔ کورونا وبا سے مدارس و مساجد کے متاثرہ نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا نیز اس موقعہ پر ریاسی میں ہوئے توہین رسالت کے واقع پر بھی بات چیت کی گئی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقعہ پرتنظیم کی مجلس عاملہ نے مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قصوروار افراد کو سخت قانونی سزا دی جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔تنظیم نے توہین رسالت کے مرتکب شحص پر پی ایس اے لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔تنظیم کے صدر مولانا سعید احمد حبیب کی صدارت میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں پولیس کی بروقت کاروائی کی بھی ستائش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا کہ قانوں کو سختی کیساتھ نافذ کیا جائیگا۔ مولانا نے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ طے شدہ گائیڈ لائن کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے مساجد کی آبادکاری کا نظام ترتیب دیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں اس موقعہ پر حال ہی جاری متعدد متنازعہ فتاوی پر بھی تنظیم کے فورم پر بحث مباحثہ کیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی وہ بیدار مغزی کیساتھ ملت کے مفادات کا تحفظ کریں اسلامی اخوت کو مضبوط کریں فرقہ واریت اور فرقہ پرستی کرنے والوں سے دور رہیں اور آپسی اتحاد کو فروغ دیں اور ایسے عناصر کو رد کریں جو عصبیت کی بنیاد پر نفرت کا بیج بوتے ہیں ۔مولانا نے کہا کہ الزام تراشی ایک آسان کام ہے اصل کام تعمیر ملت ہے سازشی عناصر سے دور رہ کر ملی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ موجودہ وبائی قہر کے دور میں توبہ استغفار کثرت سے کریں اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں مذہبی و مسلکی بھائی چارگی کو مضبوط بنائیں اس موقعہ پر تنظیم کے سینئر نائب صدر مولانا فتح محمد جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبد اللہ قاسمی و دیگر ذمہ دار ان مدارس و اراکین مجلس عاملہ بھی موجود تھے اجلاس کے اختتام پر پوری عالم انسانیت کیلئے کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا