سخت کاروائی کی مانگ ، اسلام امن کا درس دیتا ہے :مقررین
محمد جعفر بٹ
گول؍؍گستاخ ِرسول کے خلاف جہاں پورے جموں و کشمیر میں لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کر رہے ہیں جو کسی مذہب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔اس سلسلے میں تحصیل گول کے علاقہ چھچھواہ،اندھ اور مہاکنڈ کے لوگوں نے بھی گستاخ سول کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔اس دوران علاقہ چھچھواہ کی جامع مسجد شریف چھچھواہ کے امام حافظ شاہجان احمدنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن چاہا ہے اور آنے والے وقت میں بھی امن چاہے گا ۔لیکن کچھ شر پسند لوگ ہمارے ملک کے آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کر ہے ہیں ۔جنھیں ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔اور ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جو کسی مذہب پر انگلیاں اٹھاتے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی ایسی گھنائونی حرکت کرنے سے باز آئے۔انہوں نے یو ٹی جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے اپیل کی کے ان لوگوںپر پی۔ایس۔اے۔لگایا جائے تاکہ یہ ایک لمبے عرصے کے لئے سلاخوں کے پیچھے رہیں۔وہیں علاقہ اندھ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گستاخِ رسول ؐ کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس دوران قاری نظیر احمد قادری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی کریم ؐ کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ ناقابل برداشت ہیں ،ہم مسلمان اپنا مال ،اپنی ساری دولت یہاں تک کے اپنی جان کی بازی بھی لگا سکتے ہیں لیکن اگر کوئی ہمارے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرتا ہے اسے ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گئے۔لیکن ہمارے ملک میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد کی مثال دی جاتی ہے اور ہمیں انتظامیہ پر پورا یقین ہے کے وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گئے جنھوں نے ہمارے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی ہے،اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یوٹی جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے یہ پر زور اپیل کی کے ایسے لوگوں پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو کسی دوسے مذہب کے خلاف بول کر لوگوں کو ٹھیس پہنچاتے ہیں،تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی شخص ایسی حرکت نہ کرے۔