شوپیان اہشمی پورہ میں انکاؤنٹر

0
0

تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم شوپیان سے دھار ساکری وارد
دلشاد احمد چوہدری

کوٹرنکہ؍؍ سب ضلع کوٹرنکہ کے گاؤں دھار ساکری کے تین مزدور پیشہ ور جو اپنی محنت ومشقت کرنے کے لئے کشمیر میں گئے تھے جہاں 17 جولائی کو ان کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہو گیا تھا۔ والدین انتظار میں ہیں کہ ہمارے ڈی این اے کی رپورٹ سامنے آئے گی اور ہم کو اپنے عزیزوں کی نعش ملے گی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں سے ایک ٹیم تحقیقات کے لئے دھار ساکری میں بھی پہنچی ہے اور 16 سالہ ابرار احمد کی ولدہ نے کہا کہ مجھے انتظار ہے کہ کب مجھے میرے بچوں کا چہرہ دیکھنا نصیب ہوگا والدہ نے کہا کہ میرا ابراراحمد آرمی میں جانا چاہتا تھا اور اس پورے گاؤں میں ابراراحمد نے سب سے پہلے ڈومیسائل بنائی تھی ہمیشہ میرا بچہ بولتا تھا کہ مجھے انڈین آرمی میں بھرتھی ہونا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آرمی کا سپاہی بنوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا