عقیدت مندرام مندر کی تعمیر کیلئے دس ہزار تانبے کے پتے دیں:ٹرسٹ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍رام جنم بھومی ٹرسٹ نے عقیدت مندوں سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے دس ہزار تانبے کے پتے اور دس ہزار تانبے کی سلاخیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے نائب صدر اور رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مندر میں ستونوں کو جوڑنے کے لئے تانبے کے پتے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان پتیوں پر اپنے سماج، گاؤں، مندر وغیرہ کے نام لکھ سکتے ہیں۔اس موقع پر وی ایچ پی کے سی ای او آلوک کمار بھی موجود تھے۔مسٹر چنپت رائے نے یہ بھی کہا کہ ان پتیوں کے علاوہ ماہر انجینئروں نے ستونوں میں کنیکٹر کے طور پر تقریبا دس ہزار تانبے کی سلاخوں کی ضرورت کا اشارہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مالی عطیہ لینے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ بیرون ملک سے چندہ لیا جائے گا۔ تاہم ، ابھی تک مرکزی حکومت سے ضروری اجازت حاصل کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔ پہلے ملک کے عوام عطیہ لیا جائے گا۔مندر کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مندر کی مکمل تعمیر 36 سے 40 ماہ میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی اولین ترجیح مندر کی تعمیر ہے جو 2.77 ایکڑ پر محیط ہوگا۔ آس پاس کی سہولیات کی تعمیر کے بارے میں ڈیڑھ سال کے بعد سوچا جائے گا۔مندر کی تعمیراتی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسٹر رائے نے کہا کہ مندر میں ایک گرام بھی لوہے کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مندر کے لئے زمین ہموار کرنے کے دوران، پتھروں سے بنی ہوئی متعدد اشیاء کے ساتھ چار فٹ 11 انچ کا شیولنگ بھی سوئی ہوئی حالت میں ملا ہے۔ اس کا قطر تقریبا 42 انچ ہے۔ پتھر کے سات ستون ملے ہیں۔ ایک ستون میں گنپٹی جی کا مجسمہ ہے۔مسٹر رائے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ہندوستان کا خزانہ کہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا