شوپیاں میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مولو چھتراگام میں بدھ کے روز جنگجوئوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے مولو چھترا گام میں بدھ کو دوپہر کے بعد جنگجوئوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مولو چھتراگام میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں بدھ کے روز کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم شروع ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاری تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے جبکہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا