یہی کشمیریت ہے،یہی انسانیت ہے!

0
0

جب مقامی لوگ زخمی سی آر پی ایف اہلکار کی مدد کے لئے دوڑے چلے آئے
یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی مقامی لوگوں کی طرف سے مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔صارفین مقامی لوگوں کے اس جذبہ ہمدردی کو کشمیریت اور انسیانت سے تعبیر کر رہے ہیں جس کے لئے کشمیری دنیا کے گوشہ و کنار میں مشہور ہیں۔بتادیں کہ اونتی پورہ کے لیتہ پورہ میں منگل کے روز ایک سی آر پی ایف گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک مکان کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔حادثہ رونما ہوتے ہی مقامی لوگ زن و مرد جائے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔لوگوں کی طرف سے سی آر پی ایف اہلکار کو مدد کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کشمیریوں کے روایتی جذبہ ہمدردی و بھائی چارے کے لئے رطب اللسان ہوگئے۔جموں و کشمیر پولیس کے ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چوہدری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘لیتہ پورہ میں ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک فوجی جوان کو معمولی چوٹیں آئیں، مقامی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑے اور زخمی جوان کو مدد فراہم کی۔ یہی کشمیر ہے، اسی کو ہم کشمیریت کہتے ہیں’۔گفتار احمد نامی ایک سیاسی و سماجی کارکن نے مقامی لوگوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘میڈیا کبھی اس چیز کو نہیں دکھائے گا۔ لیتہ پورہ پلوامہ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔ مقامی لوگ جائے موقع کی طرف دوڑے اور زخمی جوان کی مدد کی۔ یہی کشمیریت ہے، یہی انسانیت ہے’۔موہت بھان نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘یہ سکے کا دوسرا رخ ہے جو پیسوں کے لئے منافرت پھیلانے والوں کو راس نہیں آتا ہے۔ مقامی کشمیری ایک فوجی کو مدد فراہم کرتے ہیں جس کی گاڑی کو لیتہ پورہ پلوامہ میں حادثہ پیش آیا’۔فرح خان نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کیا یہ دل کو گرمانے والا اشارہ ہے: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ مقامی لوگ زخمی فوجی کے پاس پہنچے اور اس کو طبی مدد فراہم کی۔ یہی انسانیت ہے، یہی کشمیریت ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا