ایل جی کے نام مسودہ ارسال ، ملک کی شیبہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: جاوید ریشی
ریاض ملک
منڈی ؍؍توہین رسالت معاملہ میں جموں کشمیر پولیس کی کارکردگی کو ناتسلی بخش قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر انصاف موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم مذکور کو عبرت ناک سزا دے کر ریاست میں مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے شر پسند عناصر کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔ موومنٹ کی جانب سے جاوید ریشی نے سرپرستی میں ایک وفد نے اس حوالہ سے تحصیلدار منڈی کے زریعے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو مسودہ ارسال کر ان سے ملزم کے خلاف مثالی کاروائی کی مانگ کی۔ جاوید ریشی نے اس موقع پر زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کٹر پنتھی پنہ رہی ہے جس سے ملک کی سالمیت کو زک پہنچ رہا ہے اور عالمی سطح پر ملک بدنام ہو رہا ہے، جو مستقبل میں ملک کی شبیہ کو خراب کردے گا۔ انہوں نے اس موقع ان شر پسند عناصر پر شکنجہ کسنے اور ملک کی سالمیت کو محفوظ بنائے رکھنے کیلئے کہا کہ ستپال شرما جیسے لوگوں کو مثالی سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے لوگوں کو سزا دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کرکے ان پر شکنجہ کرنا چاہئے۔