مسلمان تنقیص رسول ﷺ کبھی برداشت نہیں کرسکتا :مفتی سید فرید احمد شاہ
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍بھلسہ بلاک چلی مفتی سید فرید احمد شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی توہین آمیز ویڈیو نے پوری امت میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔ جس سے مسلمانوں کی دلوں کو سخت ٹھیس پہنچی اور ایک غیر مسلم ستپال عرف ہنسی نامی جو کہ بھارت رکشامنچ کا لیڈر ہے اس نے ایک میڈیا پیان میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔مفتی سعید فرید احمد شاہ نے لوگوں کو اپنے بیان میں آپسی بھائی چارے چار سے رہنے کی تلقین کی اور امن اتفاق سے ہم ہندوستان اور جموں کشمیر میں رہے ہیں ایسے غلط کام کرنے والوں کو سزا دی جائے