تھنہ منڈی میں گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرتیسرے دن بھی احتجاج جاری
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍گذشتہ تین روز سے وائرل ہونے والی گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل نازیبا و غلیظ ترین ویڈیو پر جذباتی انداز قصبہ تھنہ منڈی کے علاوہ آج مختلف دیہات اور گاؤں کے افراد کثیر تعداد میں مین بازار جمع ہوگئے۔ جن میں نوجوانان کی بڑی تعداد تھی اگر چہ انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر رکھی تھی مگر پھر بھی مشتعل عوام نے جم کر مجرم ستپال اور اسکے ساتھی دیپک اور روہت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے اس سلسلے میں جلد سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی معاملات میں ایک سخت ترین قانون سازی کی ضرورت ہے ۔تاکہ سماج دشمن عناصر آپسی بھائی چارگی کو زک نہ پہچاسکیں ۔ تھنہ منڈی کی ترجمانی کرتے ہوئے امام وخطیب مرکزی جامع جامع مسجد تھنہ منڈی مفتی عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے کہا کہ مسلم قوم ہر ظلم و زیادتی اور ناانصافی برداشت کر سکتی ہے مگر گنہگار سے گنہگار فرد بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنی توھین برداشت قطعی نہیں کر سکتا ۔لہذا انتظامیہ اس معاملے کو نظر انداز بلکل نہ کرے اور ایسے شخص پر پی ایس اے لگاکر کاروائی کرے ۔