سرکاری خزانے کو 9.55کروڑ کا نقصا ن پہنچانے کا ہے الزام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ریاست کے سرکاری خزانے کو 9.55کروڑ کا نقصا ن پہنچانے کے سلسلے میں سِم سَم ہوٹلس پرائیویٹ لمیٹڈ ،دی وہائٹ ہوٹل کٹرہ اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف ایک ایف آئی آر زیر نمبر 12/2011 of PS VOJپولیس تھانہ وی او جے (اب اے سی بی ) زیر سیکشن5(1)(d)اور 5(2), J&K PC Act Svt. 2006 اور120-B RPCکے تحت اسپیشل جج اینٹی کرپشن ادھمپور میں چارج شیٹ پیش کی گئی ۔واضح رہے نو جولائی 2011ئ میں سٹیٹ وجیلینس آرگنائزیشن نے سورن سنگھ سلاریہ ولد ندھان سلاریہ ساکنہ چوہانہ پٹھانکوٹ ،ہربنس سنگھ ولد لیہر سنگھ ساکنہ بشناء جموں، کنال شرما تحصیلدار ریاسی ،رتن سنگھ نائب تحصیلدار کٹرہ ،حکم چند سرکل گرداور کٹرہ اور اوم پرکاش پٹواری حلقہ کندروڑیاں کٹرہ کے خلاف سرکاری خزانے کو 9.55کروڑ روپئے کا نقصان پہنچانے کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جہاں محکمہ مال کے افسران نے فراڈ طریقے سے52 کنال اور 18مرلے اراضی کے خلاف محصول نکالنے میں سورن سنگھ و دیگران کی مدد کی تھی ۔اس سلسلے میں اے سی بی نے سورن سنگھ سلاریہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے اور اس معاملے کی اگلی سماعت انیس ستمبر کو ہے۔