یواین آئی
نئی دہلی؍؍کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (کیگ) گریش چندر مرمو نے منگل کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے آج یہ اطلاع دی گئی۔مسٹر مرمو نے پیر کو صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی تھی۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست کے پہلے گورنر مسٹر مرمو نے چھ اگست کو اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعدانہیں کیگ سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ملک کے 14 ویں کیگ سربراہ مسٹر مرمو 1985 بیچ کے بیوروکریٹ ہیں۔