مدھیہ پردیش کی نوکریاں مقامی لوگوں کے لئے

0
0

جموں کشمیر و لداخ کی نوکریاں سب کے لئے: عمر عبداللہ
یواین آئی

سرینگر؍؍ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مدھیہ پردیش حکومت کے فیصلے جس کے تحت وہاں کی نوکریوں پر صرف مقامی لوگوں کا ہی حق ہوگا، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی نوکریاں سب کے لئے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘جموں و کشمیر اور لداخ کی نوکریاں سب کے لئے ہیں لیکن مدھیہ پردیش کی نوکریاں صرف وہاں کے مقامی لوگوں کے لئے ہیں۔ وہاں یہ کوئی تعجب کی بات بھی نہیں ہے’۔ عمر عبداللہ کی جانب سے ری ٹویٹ کی گئی ٹویٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہاں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے: ‘آج مدھیہ پردیش حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت یہاں کی نوکریاں اب صرف یہاں کے ہی بچوں کو دی جائیں گی۔ اس کے لئے ہم قانون بھی بنا رہے ہیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا