جو بھی سکیورٹی فورسز پر گولی چلائے گا مارا جائے گا: ذوالفقار حسن

0
0

بارہمولہ حملے کے مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کو شاندار خراج پیش کیا گیا
یواین آئی

سرینگر؍؍سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا کہ جو بھی سکیورٹی فورسز پر گولی چلائے گا مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جنگجوئوں کے خلاف آپریشنز پوری وادی میں جاری ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیر کو جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہونے والے دو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کو، میتوں پر پھول مالائیں چڑھانے ایک تقریب کے دوران شاندار خراج پیش کیا گیا۔یہ تقریب وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں واقع ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں منگل کے روز منعقد ہوئی جس میں سی آر پی ایف، جموں وکشمیر پولیس اور ایس ایس بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا کہ جو بھی سکیورٹی فورسز پر گولی چلائے گا مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جنگجوئوں کے خلاف آپریشنز پوری وادی میں جاری ہیں۔ موصوف سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے منگل کی صبح یہاں ہمہامہ میں واقع ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں بارہمولہ حملے میں ہلاک ہونے والے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: یہ مرحلے آتے ہیں۔ کبھی شمالی کشمیر میں حملے ہوتے ہیں تو کبھی جنوبی کشمیر میں۔ ہمارے آپریشنز سب جگہ چل رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس کا سامنا کریں گے اور اس کو ہلاک کیا جائے گا۔ تمام سکیورٹی فورسز اس میں لگے ہوئے ہیں۔ ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔ کل حملہ ہوا جس کا ہم نے جواب بھی دیا’۔بارہمولہ کے کریری میں جنگجوئوں کے حملے کے بعد چھڑنے والے مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سجاد حیدر کے مارے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر ذوالفقار حسن نے کہا: ‘ایسے بہت سارے حیدر آئے اور چلے گئے۔ جو ہم پر گولی چلائے گا وہ مارا ہی جائے گا’۔سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجو رائے بھٹناگر نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کل سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر حملہ ہوا۔ اسی دن جوابی کارروائی میں دو جنگجو مارے گئے جس میں لشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے’۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیر کو جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہونے والے دو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں کو، میتوں پر پھول مالائیں چڑھانے ایک تقریب کے دوران شاندار خراج پیش کیا گیا۔یہ تقریب وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں واقع ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں منگل کے روز منعقد ہوئی جس میں سی آر پی ایف، جموں وکشمیر پولیس اور ایس ایس بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مہلوک اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب کی سربراہی یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجو رائے بھٹناگر نے کی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سی آر پی ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل برائے جموں وکشمیر زون ذوالفقار حسن بھی موجود تھے جنہوں نے مہلوک اہلکاروں کو شاندار خراج پیش کیا۔موصوف عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل برائے سری نگر سیکٹر پی کے پانڈے کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس اور ایس ایس بی کے اعلیٰ افسروں نے بھی مہلوک اہلکاروں کو خراج پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مہلوک اہلکاروں کی میتوں، جو دونوں بہار کے رہنے والے ہیں، کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے اپنے آبائی وطن روانہ کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں پیر کی صبح جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کر کے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکاروں اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ہلاک کر دیا تھا۔مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل ڈرائیور خورشید خان اور کانسٹیبل لوکیش شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا