توہین رسالت کے واقعہ پر نیشنل کانفرنس کا اظہار برہمی

0
0

سری نگر،  نیشنل کانفرنس نے صوبہ جموں میں توہین رسالت اور فرقہ پرستی پر مشتمل رونما ہوئے دیگر شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی پیغمبراسلام کی توہین اور ریاست میں آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھارت رکھشا منچ کے اراکین کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر زبردست غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ فرقہ پرست شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرست عناصر جموں وکشمیر میں روایتی ہم آہنگی اور بھائی چارہے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوام کو ان کے مذموم منصوبوں کو سمجھ کر آپسی بھائی چارہے کو بنائے رکھنا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا