تمام طبی اِداروں کیلئے معقول طبی سپلائی ، ڈاکٹر اور دیگر صحت سہولیات بہم رکھیں:لیفٹیننٹ گورنر سنہا

0
0

جموںوکشمیر میں اِبتدائی و ثانوی صحت نظام میں بہتری لانے کیلئے ڈاکٹروں کی خالی اَسامیوں کو پُر کرنے کیلئے کہا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں راج بھون میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کے محکمہ کے کام کاج کاجائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی اتل ڈولو اور دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو تمام طبی اِداروں میں معقول طبی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں ابتدائی طبی مرکز پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے کہاکہ ابتدائی طبی مراکز او رکمیونٹی صحت مراکز ، صحت و ویلنس مراکز میں تمام طبی سازو سامان او رمشینوں کی معقول فہرست مرتب کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے صحت محکمہ کے نگرانی نظام کو مزید مستحکم بنانے اور تمام دستیاب سہولیات اور ان کی لاگتوںکو عوام کی جانکاری کے لئے سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم جموںوکشمیر میں صحت نظام کو بہتر بنا نے کے مقصد پر کام کر رہے ہیں او راس سے ملک میں بہترین نظام بنائیں گے اور ہسپتال آنے والے مریضوں کے لئے ممکنہ حد تک بہترین سہولیات فراہم رکھنے پر کوئی سمجھو تہ نہیں ہوگا۔کمیونٹی صحت مراکز او رابتدائی طبی مراکز میں اِنسانی وسائل کو مستحکم کو بنانے پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکا م ڈیٹا بیس تیار کر کے دستیاب عملے کی تنظیم نو کی ہدایت دی۔اُنہوں نے داکٹر وں ، نرسوں اور دیگر صحت عملے کی خالی اَسامیوں کو فوری طور پُر کرنے کے لئے کہا تاکہ صحت نظام کو مستحکم بنایا جاسکے۔ڈاکٹر وں کو دیہی ترقی علاقوں میں روکے رکھنے کے لئے اُنہوں نے ان علاقوں میں تعینات داکٹروں کے لئے اضافی مراعات کی فراہمی کی ہدایت دی۔اُنہوں نے تمام ضلع ہسپتالوں میں ڈائیلسس سہولیت بہم رکھنے اور ضلع ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں بشمول ماہر امراض قلب ، ریڈیو لوجسٹ وغیرہ کی بھرتی پر زو ردیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے صحت کے بنیادی کے ڈھانچے کو مستحکم بنا نے پر زو ردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیہی علاقوں پر خاص توجہ مرکوز کرنی ہوگی جو کہ مؤثر صحت نظام کا ایک نہایت ہی ایک اہم پہلو ہے ۔اُنہوں نے پردھان منتری ماترتو وندنا یوجنا کے تحت زچہ و بچہ فوائدتمام مستحقین کو بلا تاخیر فراہم کرنے کی ہدایت دی اور اس مقصد کے لئے محکمہ سماجی بہبود او رصحت محکموں کے درمیان قریبی تال میل پرزو ردیا ۔صوبہ کشمیر میں کووِڈ معاملات میں اضافہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ مثبت مریضوں کے بالخصو ص سری نگر رابطوں کی تلاش میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اِس مہلک مرض پر قابو پایا جاسکے۔اُنہوں نے مرکزی او ریوٹی حکومتوں کی جانب سے لوگوں کی بہبود او ربہتر صحت کے لئے لاگو کئے گئے مختلف صحت پروگراموں کے اہداف کی حصولیابی کی بھی ہدایت دی۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے محکمہ کی حصولیابیوں اور مختلف صحت پروگرام سے متعلق میٹنگ کو مفصل جانکاری دی۔انہوں نے صحت اشاریات ، صحت بنیادی ڈھانچہ ، طبی تعلیم ،نرسنگ و نیم طبی عملے کی تعلیم ، قانونی و پالیسی لائحہ عمل ، انسانی وسائل ، آیوشمان بھارت ، قومی صحت مشن ، 108/102ایمبولنس سروس کو چالو کرنے ، نامولودوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لئے لائحہ عمل ، چند اہم پروجیکٹوں بشمول جی ایم سی جموں کینسر انسٹی چیوٹ ، دو ایمز کا قیام ،نئے میڈیکل کالجوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی میٹنگ کو جانکاری دی۔یوٹی کے تمام شہریوں تک طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ صحت و طبی تعلیم محکمہ نے جموںوکشمیر صحت سکیم شروع کی ہے جو جموںوکشمیر کے اُن شہریوں کوبھی صحت سہولیات فراہم کرے گی جو فی الوقت آیوشمان بھارت پردھان منتری آروگیہ یوجنا سکیمون کے دائرے میں نہیں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے دائرے میں تخمیناً 15لاکھ کنبے لائے جائیں گے ۔یہ اس کے علاوہ ہے جو پہلے ہی اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی کے دائرے میں لائے گئے ہیں۔پردھان نیشنل ڈائیلسس پروگرام کی عمل آوری کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی وزارت صحت و سماجی بہبود کی جانب سے فراہم کی گئی 70ڈائیلسس مشینوں میں سے 15 ضلع ہسپتالوں میں نصب کی گئی ہے جن میں ضلع ہسپتال لیہہ اور ضلع ہسپتال کرگل بھی شامل ہیں۔ڈائیلسس یونٹوںکو چالو کرنے کے لئے محکمہ صحت موجودہ عملے کو سکمز سری نگر اور سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں میں تقویت دی گئی ۔رواں مالی سال 2020-21 کے دوران مزید ضلع ڈائیلسس مرکز منظو رکئے گئے ہیں اور سانبہ ، ریاسی ، رام بن ، شوپیان اور گاندربل میں چالو کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا