نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں مسٹر شاہ نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرکے کہا”آج کورونا وائرس کی میری جانچ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور میں ان تمام لوگوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت کے لئینیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اور میرے اہل خانہ کودعا دی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ دن مزید گوشہ تنہائی میں رہیں گے۔ میں میدانتا میڈیسٹی ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے بھی اظہار تشکر کرتا ہوں جنہوں نے کورونا انفیکشن سے لڑنے میں میری مدد کی اور جنھوں نے میرا علاج کیا۔“
اہم بات یہ ہے کہ 2 اگست کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد، مسٹر شاہ کو گروگرام کے میدانتا میڈیسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے خود ٹوئیٹ کرکے کرونا سے اس وقت متاثر ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔