’’ لڑکیوں کیلئے صنعت کاری ایک بہترین وسیلہ روز گار ‘‘کے موضوع پر ویب نار کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ سکولی تعلیم اور سکل یولپمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج کہا کہ بااختیار خواتین اپنی آمدن کا بڑا حصہ بچوں کی صحت و تعلیم پر صر ف کرتی ہے جس سے صحت مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی پرداخت میں کافی مدد ملتی ہے ۔اُنہوںنے اِن خیالات کا اِظہار آج گورنمنٹ پالی تکنیک برائے خواتین سری نگر کی جانب سے جے اینڈ کے پرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے آئی ای ڈی)کے اشتراک سے منعقد کئے گئے’’ لڑکیوں کے لئے صنعت کاری ایک وسیلہ روزگار ‘‘کے عنوان سے ایک ویب نار کا اِفتتاح کرنے کے دوران کیا۔افسروں کو مزید سکیموں اور کورسوں کو ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ان سے خواہشمند خواتین صنعت کار وں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مظاہرہ کر پائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں خواتین صنعت کاری کلچر کو فروغ دینا اہم ہے تاکہ آبادی کے نصف حصے کو بااختیار بنایا جاسکے اور اُنہیں اُمید یہ دلایاجاسکے وہ خودہ بھی کچھ کرسکتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کامیاب خواتین دیگر خواتین کو بھی آگے آنے کی حوصلہ افزائی کریںگی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ نوجوان صنعت کار خواتین جنہوں نے اپنی شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے کی کامیابی کی داستان سننے سے اُمید پیدا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین صنعت کار بڑے پیمانے پر معاشرتی تبدیلی لاسکتی ہے اور اس سے خواتین مالی اور بااخٹیار بن سکتی ہے ۔ جو آزادی نسوان کی طرف بڑا قدم ہے۔ڈائریکٹر جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ، ڈائریکٹر جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ اور پرنسپل گورنمنٹ پالی تکنیک برائے خواتین سری نگر نے بھی ویب نارمیں حصہ لیا۔اس موقعہ پر دیگر جے کے ای ڈی آئی کی فیکلٹی ممبران نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔