مغربی بنگال میں جموں وکشمیر کے فٹ بال کے درجے پر ایک پینل بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی ارون ملہوترہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر یو ٹی کے نوجوانوں کے پاس ضروری مواقعوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے گھریلوں فٹ بال مقابلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔انہوںنے کہا کہ بنیادی سطح پر کمزور منصوبہ جات کی وجہ سے جموں و کشمیر فٹ بال انتظامیہ ابھرتے کھلاڑیوں کے پاس پہنچنے میں ناکام ہوئی ہے ۔واضح رہے ارون نے ان باتوں کا اظہار مغربی بنگال میں جموں وکشمیر کے فٹ بال کے درجے پر ایک پینل بات چیت کے دوران کیا جہاں مہراج وادو، اشفاق احمد اور رئیل کشمیر کے مالک سندیپ چٹو موجود تھے ۔انہوںنے کہا کہ ماضی قریب میں جموں و کشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن نے کسی بڑی تقریب کی ابتدائی اور اختتامی تقاریب میں جموں وکشمیر کے نوجوان اور ٹاپ فٹ بالروں کو شامل کرنا شروع کیا ہے نہ کہ جے کے ایف اے کی انتظامیہ میں ۔ارون نے کہاکہ ریئل کشمیر اور لون اسٹار کی طرز پر جموں و کشمیر میں مزید کلبوں کی ضرورت ہے ۔انہوںنے مستقبل قریب میں جے کے ایف اے انتظامیہ کو حصہ بننے کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر فٹ بال کے موجودہ سیٹ اپ میں تبدیلی ضرورت ہے ۔