اگلی صف میں کھڑے جنگجوئوں کی بدولت کووڈ 19ہار رہا ہے اور ملک جیت رہا ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 54859 متاثرین کے صحتیاب سے شفایابی کی شرح 69فیصد سے بڑھ کر ریکارڈ 69.33فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 15لاکھ کے پار ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ کووڈ 19ہار رہا ہے اور ملک جیت رہا ہے ۔ یہ سب کچھ ڈاکٹروں، نرسوں اور اگلی صف میں کھڑے طبی عملہ کی بے لوث خدمت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 9اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 54859افراد کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے ، جس سے شفایابی کی شرح 69.33فیصد تک پہنچ گئی۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 1535743متاثرہ مریضوں کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے 62064نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2215074ہوگئی ہے ۔ تاہم 9اگست کو 54859متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 1007مریضوں کے فوت ہونے سے فعال مریضوں میں صرف 6198کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 634945فعال مریض ہیں۔