کیندریہ ودھیالیہ قائم کرنے کی بڑھتی عوامی مانگ

0
0

دور دراز علاقوں میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کیلئے مزید کیندریہ ودھیالیہ قائم کئے جا رہے ہیں :حکومت
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍جموں کشمیر میں سکولی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کیلئے یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں 23 کیندریہ ودھیالیہ قائم کئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی کو مزید نئے کے ویز کے قیام کی تجویز بھی پیش کی جائے گی تا کہ جموں کشمیر میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ یہ جانکاری لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج یہاں نئے منظور کئے گئے کیندریہ ودھیالیوں کے قیام اور دیگر کیلئے تجویز پیش کرنے سے متعلق طلب کی گئی جائیزہ میٹنگ میں دی ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم ، چئیر پرسن جے کے بوس ، ناظمِ تعلیم کشمیر ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی ۔ مشیر نے پرنسپل سیکرٹری کو ان کیندریہ ودھیالیوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کے عمل میں سرعت لانے کیلئے ڈپٹی کمشنران کو ہدایت دینے کیلئے کہا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا