دوسروں کے بھروسے خوداعتمادی میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا: راج ناتھ

0
0

نئی دہلی، 10 اگست (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’خودکفیل ہندوستان مہم‘ کو خوداعتمادی بڑھانے کا ویژن قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ دوسروں کے بھروسے رہ کر کبھی کبھی خوداعتمادی نہیں بڑھائی جاسکتی۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے یہاں محکمہ دفاعی پیداوار، پبلک سیکٹر کی دفاعی آلات اورآرڈی ننس فیکٹریوں کے ذریعہ شروع کئے جارہے خودکفیل ہفتہ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ان سرگرمیوں سے دفاعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کا ’خودکفیل ہندوستانی مشن‘ کا ویژن اس وبا کے مشکل وقت میں، نہ صرف معاشی ترقی کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہمارے خوداعتمادی میں اضافہ کرنے کا ویژن ہے۔ دوسرے کے بھروسے رہ کر اپنی خوداعتمادی نہیں بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے خود کا خوداعتماد ہونا ہی ایک راستہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے اس کے لئے پانچ طریقے بتائے ہیں۔ خواہش، کوآرڈی نیشن، سرمایہ کاری، ڈھانچہ جاتی سہولت اور انوویشن کا راستہ بتایا ہے۔ دفاعی شعبہ میں خودکفیل ہونا صرف دفاع ہی نہیں بلکہ شہری سماج کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سبھی سازوسامان ملک میں ہی بنانے میں اہل ہیں تو سرمایہ کا ایک بڑا حصہ بچاسکتے ہیں جس کا استعمال دفاعی صنعت سے جڑی تقریبا 7,000 چھوٹی یونٹوں کو بڑھانے میں کیا جاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا