ہندوستان در آمدات میں 101اشیائے پر پابندی عائد کرے گا :راجناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دفاعیہ کی پیدہوار میں دیسی پن کو فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع 101اشیائے کی درآمدات پر پابندی عائد کرے گی ۔اس سلسلے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی معاملات میں خود انخصار بھارت کیلئے یہ ایک بڑا قدم ہے ۔لگاتار کئی ٹویٹس کے ذریعے انہوں نے کئی اہم اعلانات کے بارے میں کہا کہ وزارت دفاع نے 101اشیاء کی فہرست تیار کی ہے جن کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ وزارت دفاع نے خریداری بجٹ 2020-21کو مقامی اور بیرونی خریداری میں منقسم کیا ہے اور رواں مالی سال میں گھریلو خریداری کیلئے 52000کروڑ روپئے کا ایک الگ بجٹ تیار کیا گیا ہے ۔موصوف نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ وزارت دفاع خود انخصار بھارت اقدامات کودفاعی معاملات میں آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہندوستانی دفاعی انڈسٹری کو اپنے ڈیزائن اور قابلیت کا استعمال کرتے ہوئے اشیاء تیار کرنے کا موقع ملے گا جس سے آرمڈ فورسز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔