پمپا ڈیم: آبی سطح 983.05 میٹر تک پہنچ گئی ، اورنج الرٹ جاری

0
0

پتنم تھٹا ،9 اگست (یواین آئی) کیرالہ کے پتنم تھٹا میں شدید بارش کی وجہ سے پمباڈیم کی آبی سطح 983.05 میٹر تک جا پہنچی ہے اور اس کے خطرے کے نشان کے قریب آتے ہی ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ نے دوسرااورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔
پتنم تھٹا کے ضلع مجسٹریٹ پی بی نوح نے دریائے پمبا کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو چوکس رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ پانی کی سطح 985 میٹر تک پہنچنے پر ڈیم کا شٹر کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا’’207 ملی میٹر بارش کے پیش نظر 7 اگست کو پانی کی سطح 983.05 میٹر تک پہنچ گئی تھی اور اگر اس طرح جاری رہا تو ایک گھنٹہ میں پانی کی سطح 983.5 میٹر تک پہنچ جائے گی‘‘۔
مسٹر نوح نے کہا ’’ اسلئے ابھی اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح 984.5 میٹر تک پہنچنےپرریڈ الرٹ کا اعلان کیاجائے گا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پانی کی سطح985 میٹر تک پہنچ جائے گی تو ڈیم کا شٹر کسی بھی وقت کھول دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا