کورونا معاملات 21لاکھ سے زیادہ، پونے پندرہ لاکھ سے زیادہ صحت یاب

0
0

نئی دہلی، 8اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال کے درمیان سنیچر کی دیر رات تک63,994نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.50لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 868مزید لوگو کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 43,446تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق سنیچر کی دیر رات تک 63ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21,50,858ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملے بڑھنے سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 10,869کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,29,957ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 49,325لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 14,76,994پر پہنچ گئی ہے۔
اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 68.66فیصد ہوگئی جو جمعہ تک 68.32فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح 2.01فیصد رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا