یواین آئی
سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی جوان کی موت پیر پھسل کر نالے میں گر جانے سے واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کی ہے کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر ایک فوجی جوان کا پیر پھسل گیا اور وہ کٹور نار نالہ میں جا گرا۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ فوجی جوان کو نالے سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر مقامی کیمپ پر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت عامر حسین وانی کے بطور ہوئی ہے جو 56 آر آر کے ساتھ وابستہ تھا۔دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔