559نئے مثبت معاملات

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے559نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے463کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 96کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد22955تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے22955معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7285 سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک15244اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد426تک پہنچ گئی ،جن میں سے 395کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور31کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید388 شفاتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے91اور کشمیر صوبے کے 297اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 679415ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 05؍اگست2020ء کی شام تک 656460نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک379311افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں43206اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7285کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ43604 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق284790اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 5590معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2400سرگرم معاملات ہیں ۔3049مریض
صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ141 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 1997ہوئی ہیںجن میں سے 393سرگرم معاملات ہیں اور73مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1531صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ کولگام میں1552مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں186سرگرم معاملات ہیںاور 1337صحتیاب ہوئے ہیںاور29کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع شوپیان میں 1492 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں213سرگرم ہیں اور 1256صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 23کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1417 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں260 سرگرم ہیں۔ 1129شفایاب ہوئے ہیں اور28کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 1163ت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 185سرگرم معاملات ہیں اور957صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 21 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 1733معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں758 سرگرم معاملات ہیں اور 951مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ24کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1386ہوئی ہیںجن میں سے 453سرگرم ہیں اور900اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ33کی موت واقع ہوئی ہے ۔بانڈی پورہ میں اب تک 865مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے310سرگرم معاملات ہیں ، 539مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 560 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں222سرگرم معاملات ہیں اور 331 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 07 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 1361مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں626سرگرم معاملات ہیں اور714صحت یاب ہوئے ہیںاور21کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 593 ہوئی ہیں جن میں سے 219معاملات سرگرم ہیں۔ 372اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہے اورکٹھوعہ میں559مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 131سرگرم معاملات ہیںاور 427اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ رام بن میں574معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 131سرگرم معاملات ہیں اور442 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک746 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 259 افراد سرگرم ہیںاور 485اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 02 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 462مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 174سرگرم معاملات ہیں اور 287اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں251معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 95سرگرم معاملات ہیں جبکہ155مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 299عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے79معاملات سرگرم ہیں جبکہ218مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ اورریاسی میں بھی198معاملات سامنے آئے ہیں جن میں138سرگرم ہیں اور60 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں157 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں53 معاملے سرگرم ہیں اور104مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا