منکو ٹ سیکٹر میں بھا رتی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ںکو بنایا گیانشانہ
ناظم علی خان
پونچھ؍؍پا کستا نی افو اج نے ایک بار پھر جنگ بند ی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے سر حدی ضلع پونچھ کے منکو ٹ سیکٹر میں بھا رتی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں پر گو لہ با ری شروع کر دی ہے جس کا بھا رتی افو اج بھی منا ست جو اب دے رہی ہے تا ہم فا ئرنگ اور گو لہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کے کوئی اطلا ع نہیں ہے۔ فو جی تر جمان جمو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے 7بجے بھا رتی چوکیو ں کو نشانہ بنا نے کی غرض سے بلا جوا ز گو لہ با ری کی جس دورن پا کستانی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سمیٹ ما رٹرشیلنگ بھی شروع کر دی ہے جس کا بھا رتی افو اج بھی جو اب دے رہی ہے ۔ تا ہم گو لہ با ری سے کو ئی بھی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ پا کستا نی افو اج لگا تا ر لائن آف کنٹرول پر فا ئرنگ کر رہا ہے۔ فا ئر نگ اور گو لہ باری کی وجہ سے حد متارکہ کے پا س رہنے والی عوام میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے ۔