یہ دن ہندوتوا کی فتح اور جمہوریت کے ساتھ ساتھ سکیولرازم کی شکست کا دن بھی ہے
یواین آئی
نئی دہلی؍؍اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بدھ کے روز بھومی پوجن کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے عہدے کے وقار کی خلاف ورزی کی ہے۔مسٹر نریندر مودی کے ذریعہ آج اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ "ہندوستان ایک سکیولر ملک ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کرکے اپنے عہدے کے وقار کو مجروح کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "یہ دن ہندوتوا کی فتح اور جمہوریت کے ساتھ ساتھ سکیولرازم کی شکست کا دن بھی ہے”۔رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹر مودیکے خود کو جذباتی بتانے پر رکن پارلیمنٹ نے کہ اکہ "میں بھی اتنا ہی جذباتی تھا کیونکہ میں شہریوں کی شراکت اور مساوات میں یقین رکھتا ہوں۔ جناب وزیر اعظم، میں اس وجہ سے جذباتی ہوں کیونکہ وہاں 450 سال سے مسجد کھڑی تھی۔