ایک عظیم لیڈر کی خصوصیات:

0
0

از قلم : محمد شبیر کھٹانہ
رابطہ نمبر: 9906241250

ایک عظیم لیڈر حقیقت میں بے شمار خصوصیات کا مالک ہوتا ھے جو خصوصیات عام لوگوں میں یا پھر چھوٹے لیڈروں میں نہیں پائی جاتی ۔اس میں کچھ کچھ صلاحیتیں اور خوبیاں اللہ تبارک تعالی نے ایسی پیدا کی ہوتی ہیں جو اس کا مقام بہت اونچا کرتی ہیں اس میں کچھ لا ثانی خوبیاں اس طرح کی ہوتی ہیں جن کی بدولت تمام انسان مقناطیس کی طرح اس عظیم حستی کی طرف قدرتی طور پر کھینچتے جاتے ہیں اور لوگوں کی طرف سے اسکو انھیں ساتھ جوڑنے کی گزارشات آتی ہیں
ایک عظیم لیڈر میں پائی جانے والی خصوصیات اور خوبیوں کا تفصیل سے تذکرہ حسب ذیل ھے:
اعلی تعلیم یافتہ : موجودہ سائینس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ایک لیڈر حد سے زیادہ قابلیت کا مالک ہونا چائیے اس کو Computer کا بھی نالج ہونا ضروری ھے اس بات سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا کی تعلیم کی ہی بدولت ایک انسان کے اندر بے شمار صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں اور مزید ان صلاحیتوں کی بدولت وہ ایک قابل اور بے شمار خوبیوں کا مالک بنتا ھے جو خوبیاں اور صلاحیتیں ایک خوشحال زندگی گزارنے کے لئے درکار ہیں ایک عظیم لیڈر باقی تمام افراد کے مقابلے میں سب سے زیادہ قابل اور لائق ہونا چائے اس کی سمجھنے کی صلاحیت، سوچنے کی طاقت دوسروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی خوبی ، دوسروں کو ضرورت کے وقت مطمئن کرنے یا پھر دوسروں کو اپنی بات منانے کی اہلیت اس کی اسمبلی حلقہ کے تمام افرد کے مقابلے میں اس میں سب سے زیادہ ہونا لازمی ھے
چونکہ ایک عظیم لیڈر ایم ایل اے اور اس کے بعد ایک قابل عزت منسٹر بنتا ھے اور KAS/IAS آفیسر اس کے ماتحت کام کرتے ہیں اس وجہ سے اس نے فائلیں اور ان میں لکھے گے تما notice کی فائنل تصدیق کرنی ھے ان کا اپرول دینا ھے اس کے علاوہ ایک قابل اور عظیم لیڈر کو بیرونی یو ٹی ، ریاستوں یا پھر ممالک کے دورے پر وھاں مختلف محکموں میں کئے جانے والے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لگانے اور پھر اس کی ایک مناسب رپورٹ تیار کرنے کے لئے بھیجا جا سکتا ھے اب اگر وہ لکھنے پڑھنے اور قانوں کا ماہر ہو گا تو اس قسم کی رپورٹ تیار کرے کے واپس آکر اپنی گورنمنٹ کے سپرد کرے گا جو کئی سالوں تک گورنمنٹ مزید ترقی کے کام کاج کروانے کے لئے استعمال کرے گی اب اگر عظیم لیڈر لکھنے پڑھنے اور قانوں کا ماہر ہو گا تو ایسی رپورٹ تیار کرے گا جو ایک قانون کی شکل میں ہو گی اور گورنمنٹ کے دیر تک کام آئے گی
جب عظیم لیڈر اعلی تعلیم یافتہ ہو گا تو صبر اور برداشت جیسی خوبیاں اس میں کثرت سے ہو گی اور پھر ان ہی خوبیوں کی بدولت وہ عوام کو تفصیل سے سن سکے گا یہ ہی نہیں ان خوبیوں کی بدولت اللہ تبارک تعالی نے اس کو ایک نہایت ہی ٹھنڈا دماغ اور اعلی سوچ نصیب کی ہو گی جس کی بدولت وہ اپنی اسمبلی حلقہ کے منفی خیالات رکھنے والے افراد کو بھی بڑے ہی صبر تحمل سے سن سکے گا
ایک عظیم لیڈر تقریر کرنے کا ماہر ہونا چائے اس کو جتنی بولنے کی صلاحیت اللہ نے عطا کی ہو اس سے بھی زیادہ صبر کے ساتھ سننے کی صلاحیت بھی ضروری ھے اپنے حلقہ اسمبلی کی مناسب ترقی کے لئے اس کو قانون ، رول(Rules) اور نارم کا پورا علم ہونا ضروری ھے اس کے ساتھ مختلف محکموں کی جانب سے لاگو کی جانے والی مختلف ترقیاتی Schemes کی اس کو پوری جانکاری اور پھر کون کون افرد ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے حقدار ہیں یہ دریافت کرنے کے درکار تمام (Codal) لوازمات کی بھی پوری جانکاری ہونا ضروری ھے اس کو Executive اور Judiciary قوانین کے ساتھ ساتھ سرکاری نوکریوں کی سلیکشن سے متعلق قانون کا بھی پورا نالج ضروری ھے تا کہ بر وقت ضرورت کسی بھی کنیڈیٹ کے ساتھ ہونے والی بے انصافی کا قانونی حل کروا سکے اور اس کو انصاف دلا سکے اس کو اکاونٹ (Account) اور سالانہ بجٹ بنانے اور ساتھ ہی پلانینگ کی بھی پوری محارت ضروری ھے جب اس محارت کا متعلقہ محکمہ کے ملازمین و آفیسرز کو علم ہو گا تو وہ پلان بناتے وقت پوری محنت اور لگن سے کام کر کے ایک شاندار اور مناسب پلان مرتب کریں گے جس سے محکمہ کو زیادہ سے زیادہ گرانٹ دستیاب ہو گی
عظیم لیڈر ہمیشہ تمام عوام اور پھر ملازمین اور آفیسرز کے ساتھ انصاف کرتا ھے اس کا انصاف کرنے کا طریقہ سورج کی مانند ہوتا ھے جس طرح سورج روزانہ تمام انسانوں کو برابر روشنی اور گرمی فراہم کرتا ھے چائے کوئی امیر ہو یا غریب چھوٹا ہو یا بڑا کالا ہو یا پھر گورا سورج سب کو برابر اور ایک جیسی روشنی فراہم کرتا ھے یا پھر انصاف سےمتعلق گلاب کے پھول کی مثال دی جا سکتی ھے اس کی خوشبوں ہمیشہ سب کے لئے برابر ہوتی ھے چائے کوئی امیر ہو یا غریب ایک پھل دار درخت بھی سب کے ساتھ ایسا ہی انصاف کرتا ھے کوئی بھی اس کا پھل کھا سکتا ھے اسی طرح ایک عظیم لیڈر سب کے ساتھ برابر انصاف کرتا ھے جو بہترین خدمت بھی ھے اور ایک عبادت بھی اور یہ سب اللہ کو بہت پسند ھے
ایک عظیم لیڈر کو اپنے محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین اور ورکروں کو سیکھآنے کی محارت بھی لازمی ھے وہ اتنا لائق اور قابل ہو تا کے کسی بھی مشکل سے مشکل حالت کو وہ اپنی قابلیت کے سہارے اپنے کنٹرول میں لے سکے وہ جمہوریت کے تمام تر اصولوں کی پوری جانکاری رکھتا ہو وہ اپنی اسمبلی میں کام کاج سے متعلق ذمہ داریاں تمام ورکروں میں تقسیم کرنا پسند کرتا ہو اور پھر جانکاری بھی رکھتا ہو تا کی سب ورکر اپنا اپنا مناسب رول ادا کر سکیں
کیا ہی خوب کہا گیا ھے:
جو راستے جانتا ھے
راستے پر خود چلتا ھے
اور پھر راستے بتا سکتا ھے
اس میں اپنے تمام ورکروں یا پھر ووٹروں کے درمیان اگر کسی بھی قسم کی دوریاں پیدا ہو چکی ہو ان دوریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت ہونا بھی ضروری ھے تا کہ وہ سب کو ایک مقام پر اکھٹا کر کے اپنے ساتھ چلا سکے وہ اعلی (Integrity) اور اور کردار کا ملک ہو اس کا انداز گفتگو اسقدر مزاحیہ اور ٹھنڈے مزاج کا ہو تا کہ وہ کسی مشکل سے مشکل وقت میں عوام پر ان خوبیوں کی بنا پر کنٹرول کر سکے
وہ سائینس کا بھی ماہر ہو تا کے وہ غور سے مشاہدہ کرے اور سائینس کے اس نالج سے ایک درست سائینسی فیصلہ کر سکے وہ جمہوری اصولوں میں لچک اور کھلے دماغ کا مالک ہو وہ خاندانی امیر ہو تا کی اس کو دولت جمع کرنے کی لالچ نہ ہو بلکہ یہ سب غریبوں پر شوق سے خرچ کر سکے
جب ایک عظیم لیڈر حقیقت میں قابل اور لائق ہو گا تو اس کو اپنے محکمہ میں کام۔کرنے والے ملازمین آفیسر اور پھر ورکروں کی بھی کبھی بھی نقتہ چینی نہیں کرے گا بلکہ اپنی قابلیت کی بدولت ان سب کو یہ سب کام کاج سیکھا کر قابل اور لائق بنا کر ان سے نہایت اچھی طرح کام کروا کر مگر وہ بھی بڑے پیار اور ہمدردی سے ان سے محنت لگن اور ایمانداری سے اپنی پوری اسمبلی کی ڈیولپمنٹ کروائے گا
جب ایک عظیم لیڈر کی قابلیت کی تمام آفیسرز کو جانکاری ہو گی وہ ہمیشہ دماغی طور پر تیار رہ کر درست طور پر کام کریں گے وہ بھی پیار اور محبت کے ساتھ اور کبھی بھی عظیم لیڈر بد زبانی نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کو ضرورت بھی پڑے گی کیونکہ قابلیت تو ھے پھر دیگر کسی چیز کی ضرورت ہی کیا
ایک عظیم لیڈر جس کو اللہ تبارک تعالی نے اپنے شان کریمی سے خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازہ ہو اس میں مذکورہ بالا خوبیوں سے بھی زیادہ خوبیاں ہو سکتی ہیں اور اللہ تبارک تعالی نے پوشیدہ بھی رکھی ہو سکتی ہیں لیکن اس قسم کے لیڈر صاحبان عوام کی خدمت کو ایک عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور اس تمام نیک کام کا اجر صرف اللہ کی ہی ذات دے سکتی ھے کیونکہ عوام کی خدمت بھی ایک بہترین عبادت ھے

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا