کاہرہ یوتھ ایسوسی ایشن کا شاہ دین وانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

0
0

شاہ دین کی موت سے پورے علاقے کو صدمہ پہنچا:بابر نفیس
نمائندہ لازوال
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ تحصیل کاہرہ کے پنچایت ٹانٹہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکن شاہ دین کی وفات پر کاہرہ یوتھ ایسوسی ایشن کے تمام ممبروں نے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر بابر نفیس نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ہم سے ایک بہت ہی مخلص اور باصلاحیت شخصیت ہمشیہ ہمیشہ کے لئے الودع ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ شاہ دین وانی جو کہ علاقہ ٹانٹہ کے ایک ہونہار اور خدمت گزارآدمی تھے۔ مرحوم اپنے آپ میں ایک بہت قداور، پختہ خیال،اور سیاسی ا عتبار سے بھی عبور رکھتے تھے۔ مرحوم نہایت دیندار، دیانت دار تھے، مرحوم کے انتقال سے علاقے سے ایک رونق سے اْٹھ گئی ہے۔ جس کو پْر کرنا نہایت مشکل ہے ہر روتے چہروں کو ہنسانے والا، ہر ایک کی آنکھیں نم کر گیا۔مرحوم کے اہل و عیال کے اس دکھ اور مشکل گھڑی میں کاہرہ یوتھ ایسوسی ایشن برابر کی شریک ہے۔اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا