لفٹینٹ گورنر کا جھیل ڈل کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور

0
0

ماہرین کی کمیٹی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج ماہرہین کی کمیٹی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ منعقد کر کے ڈل اور نگین آبگاہوں کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے متعلق لایحہ عمل پر غور و خوض کیا ۔ دورانِ میٹنگ جھیل ڈل کی بحالی ، رکھ رکھاؤ اور اس کے تحفظ کیلئے لازمی اقدامات پر غور و خوض ہوا ۔ اس کے علاوہ ڈل کے کناروں کو محفوظ بنانے پر بھی بات ہوئی ۔ اس موقعہ پر ایس ٹی پیز کیلئے تیار کئے گئے مفصل پروجیکٹ رپورٹ پر جاری پیش رفت پر بھی غور ہوا ۔ کمیٹی کے ارکان نے ڈل کے اندر اور اس کے گردو نواح کی ترقی ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت ہی عمل میں لائی جانی چاہئیے اور کمیٹی کی جانب سے مختلف میٹنگوں کے دوران اٹھائے گئے نقطوں کے تحت ہی عمل میں لائی جانی چاہئیے ۔ دورانِ میٹنگ متعدد سفارشات اور تجاویز پیش کی گئیں جن میں جموں کشمیر لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیر مین کو موثر انتظام اور بہتر تال میل کیلئے بااختیار بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈل کی ماحولیات کو بحال کرنے اور اس کی حیاتیات کے تحفظ کیلئے لازمی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی کی تمام تجاویز کو جھیل ڈل کی بحالی ، تحفظ اور دیکھ ریکھ کیلئے مستقبل کے منصوبوں میں شامل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کمیٹی ارکان کی ہدایات کے تحت 4 کروڑ روپے کی مالیت کی مشنری دلی میٹرو کارپوریشن سے خریدی گئی ۔جن میں گھاس پھوس نکالنے والی مشینیں بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ جھیل کے 200 میٹر اندر ایک ہوائی ڈرون سروے بھی کیا جا رہا ہے تا کہ غیر قانونی تعمیرات پر روک لگائی جا سکے ۔ اس کے علاوہ ایک سو گھروں کیلئے 3.50 کروڑ روپے کی مالیت کے بائیو ڈائیزسٹرز خریدے جا رہے ہیں ۔ میٹنگ میں ماہرین کی کمیٹی کے ارکان بشمول سابق منیجنگ ڈائریکٹر دلی میٹرو ریل کارپوریشن ، حکومت کیرلہ کے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، منیجنگ ڈائریکٹر دلی میٹرو کارپوریشن لمٹیڈ ، ماہر ماحولیات شری ایم سی مہتہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا