ٹول کی ادائیگی کولیکربحث وتکرارپرتشددجھڑپ میں تبدیل،چھ افراد گرفتار
حافظ قریشی
لکھن پور ٹول پلازہ پر ہوئے تنازعہ کے درمیان مقامیوں اور ٹول کرمیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیر رات لکھن پور ٹول پلازہ پر تین مقامی لوگوں اور ٹول پلازہ کرمچاریوں کے درمیان میں آپس میں ٹول کو لے کر پہلے بحث وتکرار ہوتی ہے جس کے بعد یہ معاملہ جھگڑے میں تبدیل ہو جاتا ہے جسکے نتیجے میں تینوں مقامی افراد اور ایک ٹول کرمچاری کو شدید چوٹیں آ جاتی ہیں جن کو بعد میں جی ایم سی کٹھوعہ علاج کے لئے لایا جاتا ہے۔ مقامی زخمی ہوئے شخص کا کہنا تھا کہ وہ پاس ہی ٹول پلازہ سے لکھن پور چوک جارہے تھے اور ٹول پوسٹ پر ٹول کرمچاریوں نے روک لیا اور انھوں نے مقامی گاڑی ہونے کی بات کہی مگر ٹول پلازہ والوں نے اسے انکار کیا اور ٹول نہ دینے پر معاملہ تشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا ۔انھوں نے ٹول پلازہ کرمچاریوں پر الزام عائد کیا کہ ٹول پلازہ کرمچاریوں نے جان بوجھ کر اسطرح کہ واقع کو انجام دیا ہے ۔واقع پیش آنے کے بعد آس پاس علاقے سے لوگ جمع ہو گئے اور نیشنل ہاوے اتھارٹی اور مرکزی حکومت کے خلاف جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کو بند کر کے نعرے بازی کی غصہ آئے مظاہرین نے ٹول پلازہ بوتھ کی توڑ پھوڑ کی، کمپیوٹر، ٹول بریر، سی سی ٹی وی کیمرے، ٹول بوتھ آئینے و دیگر مالی نقصان پہنچایا۔ موقع پر پولس سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی مگر اسکے باوجود بھی غصے میں آئے مظاہرین ٹول پوسٹ کی توڑ پھوڑ کرتے رہے ۔یہ سلسلہ کم از کم دو گھنٹوں تک چلتا رہا جسکے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پولیس کو 144 نافذ کرنا پڑا -پولیس کے مطابق ٹول ادائیگی کو لے کر یہ سارا معاملہ پیش آیا ہے مقامی دیپک کمار اور ٹول پوسٹ کرمچاریوں کے درمیان میں آپس میں زبانی بحثہوتی ہے اور جسکے بعد ٹول کرمچاریوں نے مقامی دیپک کے سر پر حملہ کیا جس میں دیپک کمار اور اسکے ساتھی زخمی ہوگئے ۔دیپک کمار کو شدید چوٹ آئی ہے جس کو علاج کیلئے کٹھوعہ ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جسکے بعد جمع ہوئے مظاہرین نے ٹول پلازہ کی توڑ پھوڑ کی اس معاملے میں دونوں طرف سے مار پیٹ کا گیس درج کیا گیا ہے اور چھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے باقی لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے اس دوران ٹول پوسٹ کے ایک کرامچاری کے ٹانگ پر بھی شدید چوٹ آئی ہے جسکو بھی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ پر پیر کی شام دیر گئے ایک مقامی نوجوان کی پلازہ ملازمین کے ہاتھوں مبینہ پٹائی کے سلسلے میں پولیس نے چھ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔دریں اثنا ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر کمار مشرا نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے ٹول پلازہ کے چھ ملازموں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا اس ضمن میں دوسری ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے جس کے تحت بھیڑ میں شامل لوگوں کی شناخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔موصوف ایس ایس پی نے بتایا کہ علاقے میں بنا بر احتیاط دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔بتادیں کہ اس جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ میں داخل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ٹول پلازہ کو ہٹایا جائے۔