بارہمولہ میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

0
0

سری نگر، 4 اگست (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی نے منگل کی صبح پٹن کے تاپر گاؤں میں ایک پٹرول پمپ کے نزدیک سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی۔انہوں نے کہا کہ اس کے فوراً بعد علاقے کو سیل اور شاہراہ کو بند کر دیا گیا اور ایک بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا