نئی دہلی،4 اگست(یواین آئی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھگوان رام کے کردار کو ہندوستانی ثقافت ،فلسفہ،تہذیب کی علامت اور ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد اور بھائی چارے اور ثقافت کا انضمام کا پروگرام ثابت ہوگا۔
محترمہ واڈرا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا’’آسانی ،ہمت ،قربانی،عزم ،ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہےرام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں ۔ بھگوان رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن کا پروگرام قومی اتحاد ،بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔جے سیارام۔‘‘
انہوں نے بھگوان رام کے کردار کو اتحاد کا ذریعہ بتایا اور کہا کہ دنیا اور ہندوستانی جزائر کی ثقافت میں راماین کی گہری اور امت چھاپ ہے۔بھگوان رام ،ماتا سیتا اور راماین کی کہانی ہزاروں برسوں سے ہندوستانی ثقافت اور مذہبی یادگاروں میں کرن کی طرح روشن ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ’’ ہندوستانی منیشا راماین کے موضوعات سے مذہب ، پالیسی ، فرض ، قربانی ، عظمت ، محبت ، بہادری اور خدمت سے تحریک پاتے ہیں۔ شمال سے جنوب ، مشرق سے مغرب تک ، رام کتھا متعدد شکلوں میں خود ظاہر کرتی چلی آرہی ہے ۔ شری ہری کی ان گنت شکلوں کی طرح ہی رام کتھا ہری کتھا اننت ہے۔‘‘